• جنوری 20, 2021

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 26 ویں روز بھی جاری

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا احتجاج 26 ویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین آج بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔

یونین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی کے پروگرام من کی بات کے دوران برتن بجائیں اور 23 دسمبر کو دوپہر کا کھانا نہ کھائیں۔ کسان رہنماوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو بدنام کرنا بند کرے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسانوں کا احتجاج مودی کے لیے دردِ سر بن چکا ہے، مظاہرین کی جانب سے دلی کا گھیراؤ جاری ہے۔ لاکھوں کسان دلی کے اندر دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور مزید لاکھوں دارالحکومت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کسان رہنماوں کا موقف ہے کہ مودی بڑی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے زراعت کی نجکاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 26 نومبر سے جاری احتجاج کے دوران 25 کسان جان دے چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبعیت ناساز،سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں

Read Next

علاج کی فیس دس روپے، بھارت کی مسلم ڈاکٹر کا غریبوں‌ کے لیے زبردست اقدام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے