• جون 24, 2021

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

نئی دہلی:بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج کو کل 6 ماہ مکمل ہو جائیں گے، کسان کل یوم سیاہ منائیں گے۔ دوسری طرف ہریانہ میں جھوٹے مقدمے بنانے کے خلاف کاشتکاروں نے ریلیاں نکالیں۔

بھارتی کسان حکومتی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج، کل چھ ماہ مکمل ہونے پر یوم سیاہ منائیں گے، اس موقع پرگھروں میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج ٹھنڈا نہیں پڑا بلکہ یہ تحریک مضبوط ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گی۔ مودی سرکاری کی متنازع پالیسیوں کے خلاف احتجاج خواتین بھی پیش پیش ہیں اور کل یوم سیاہ منانے کے لئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں۔

ادھرجھوٹے مقدمےبنانے کے خلاف ہریانہ میں کاشتکاروں نے ریلیاں نکالیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ریلیوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی اور حکومت سے کالے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق حکومتی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور

Read Next

سائنسدان نابینا شخص کی بینائی جزوی بحال کرنے میں کامیاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے