• مارچ 2, 2021

بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، جگہ جگہ پنچائتیں، راجستھان جلسے میں ہزاروں شریک

نئی دہلی:  بھارت میں کسانوں کا متنازعہ قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، کاشتکاروں نے جگہ جگہ پنچائتیں منعقد کیں، راجستھان کے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ اگر کالے قوانین کو واپس نہ کروایا تو پورے بھارت میں زراعت ختم ہو جائے گی۔ احتجاج میں مسلم کسانوں نے بھی شرکت کی۔

تین متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان 26 نومبر سے دلی کے اردگرد دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ مودی کی سیاسی چالوں کے سبب کاشتکاروں سے مذاکرات کے کئی دور ناکام ہو چکے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے: صدر جوبائیڈن

Read Next

پاکستان سپر لیگ 6، کراچی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا آج بڑا ٹاکرا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے