• اکتوبر 16, 2021

بھارت میں کسانوں کا احتجاج،سدھو اور پریانکا گاندھی سمیت متعددرہنما گرفتار

رپورٹس کے مطابق بھارت میں کسانوں کے پر امن احتجاج میں 8 افراد ہلاک ہونے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا،نوجوت سنگھ سدھو، پرینکاگاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ کو اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اترپردیش ، پنجاب کے ساتھ بارڈر کو سیل کردیا گیا ہے اور سکھ کسانوں کو اترپردیش میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 کسان بھی شامل ہیں۔

ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔

واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی لوک سبھا کے رکن اکھلیش یادیو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، لکھنو میں بھارتی پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا، سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی چوتھی لہر مزید 54 جانیں لے گئی، 24 گھنٹوں میں 1308 نئے مریض

Read Next

10 ایرانی شہریوں کے غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے