• اکتوبر 30, 2020

بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل،رمیش کمار کا انصاف کیلئے تمام عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا اعلان

پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار نے بھارت میں قتل کئے گئے پاکستانی ہندوؤں کے خاندانکو انصاف دلانے کے لئے تمام عالمی فورمز سے رجوع کا اعلان کر دیا ہے۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے خاندان کو انصاف دلانے کے لئے تمام عالمی فورمز سے رجوع کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہر جودھ پور میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل سے بھارت کا شہریت ترمیمی بل کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے بھارت کی لکھنو عدالت کے بابری مسجد سے متعلق فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقلیتوں کے حوالے سے ان کےامتیازی سلوک کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ کیس پر عدالت اور وکلا کی ایک آواز بنے۔ حکومت پہلے ہی ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ جلد تمام سفارتکاروں کا ایک اجلاس بلا رہا ہوں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اس معاملے کو اپنا فرض سمجھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہمارا جذبہ اور بڑھ گیا،نواز شریف کا سیاسی جدوجہد تیز کرنے کا اعلان

Read Next

قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے بڑی خبر،گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے