• اپریل 11, 2021

بھارت میں ماں کی سفاکیت، دل دہلا دینے والا واقعہ

نئی دہلی: بھارت میں درندہ صفت ماں اپنے ہی بچے کی دشمن بن گئی، اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیزواقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بنگلورو میں پیش آیا۔ سفاک ماں نے اپنے چھ سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 26 سالہ دیوی نامی خاتون نے بچے کی شرارت سے تنگ آکر اسے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول، ماں اور اپنے چھوٹے بھائی کو پریشان کررہا تھا جس پر ماں طعیش میں آگئی۔

پولیس نے بتایا کہ ماں نے 6 سالہ منیش کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ خاتون کو ذہن کا عارضہ بھی لاحق ہے، ممکن ہے اسی وجہ سے یہ بھیانک قدم اٹھایا گیا۔

ملزمہ نے پہلے بچے کے قتل کے حوالے سے جھوٹ بولا اور کہا یہ بے ہوش ہوا ہے لیکن بعد میں حقیقت سامنے آگئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل ماں کو گرفتار کرلیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرونا ویکسین کے حوالے سے سعودی وزارت صحت کی اہم وضاحت

Read Next

جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا اسکینڈل کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے