• جون 14, 2021

بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات پر خون کھولتا ہے: راکل پریت

ممبئی:  بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ بھارت میں بڑھتے جنسی زیادتی کے واقعات پر پھٹ پڑیں۔

 رپورٹ کے مطابق راکل اخبارات میں جنسی زیادتی کے واقعات پڑھ پڑھ کر پریشان ہوگئی ہیں۔اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے شہر مانیسر میں ایک جنسی زیادتی کے واقعے کے بارے میں پڑھا، مجھے اس جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانی ہے ، ایک طرف کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دوسری جانب ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

راکل پریت سنگھ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی ایسے واقعات کا علم ہوتا ہے تو میرا خون کھولنے لگتا ہے ، کبھی کبھار تو سمجھ نہیں آتی کہ زیادتی کرنے والوں کو کیا نام دیا جائے ؟ یہ کم از کم انسان تو نہیں ہوسکتے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’ترگت الپ‘ کے نئے پروجیکٹ کی تصویر نے سب کے دل جیت لیے

Read Next

سریا، سیمنٹ اور سینٹری سمیت تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے