
اسلام آباد،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بھارت میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت میں ایک ایسے وقت اپنا دفتر بند کرنے پر مجبور کیا گیا جب اس نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنا شروع کیا اور دہلی میں مسلم مخالف فسادات میں پولیس کے ملوث ہونے کا بھی پردہ چاک کیا انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی ہتھکنڈوں کیخلاف آواز بلند کرنی چاہیے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر بھی تشویش ظاہر کی۔
0 Reviews