• دسمبر 1, 2021

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا سابق مسلمان وزیر سلمان خورشید کے گھر پر حملہ

نئی دلی: ہندوتوا کا داعش اور بوکو حرام سے موازنہ کرنے پر بھارتی انتہا پسندوں نے کانگریسی رہنما سلمان خورشید کے گھر کو آگ لگا دی۔

سلمان خورشید کی رہائش گاہ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بول دیا۔ گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہلخانہ کو دھمکیاں دیں۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مذہبی انتہا پسند گھر کے جلتے ہوئے دروازے دیکھ لیں۔

کانگریسی رہنما نے ‘ہندوتوا’ کا موازنہ بوکو حرام اور داعش سے کرتے ہوئے مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Read Next

لاہور ہائیکورٹ نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں کو مسترد کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے