• جنوری 22, 2021

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال کررہاہے:تشویشناک رپورٹ جاری

سرینگر:  ایک طرف دنیا آج کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کا عالمی دن منا رہی ہے تو دوسری طرف غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی عائد ہے لیکن بھارت کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں عالمی کنونشن پر دستخط کرنے کے باوجود کشمیریوں کے خلاف ان کا استعمال کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعدد اموات ہوئی ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کی جھلسی ہوئی لاشیں اور پھر ان لاشوں کو اس خوف سے ورثا کے حوالے نہ کرنا کہ اس سے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ثبوت مل جائے گا، بھارت کے خلاف ایک اور واضح ثبوت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت کے سامراجی منصوبوں نے کشمیر کو ایٹمی فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ضرور سزا ملنی چاہیے، خاص طور پر جب پوری دنیا اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ یا غیر فعال کر رہی ہے۔ بھارت ان کی ذخیرہ اندوز کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ مظلوم اور شدید مشکلات سے دوچار کشمیری جو کئی دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، عالمی ضمیر کے لئے امتحان ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا: آصف زرداری

Read Next

چینی وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب، صدر مملکت نے اعزاز سے نوازا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے