• اکتوبر 25, 2020

بھارت: فلمی انداز میں واردات ملزمان کو لے ڈوبی

نئی دہلی: بھارت میں ڈرامائی انداز اپنا کر واردات کرنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، جیورلی شاپ کے مالک نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی شاپ پر ڈکیتی کروا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیورلی شاپ کے مالک نے ملی بھگت سے جھوٹی واردات کا منصوبہ تیار کیا اور اپنی دکان میں ڈکیتی کروائی تاکہ بینکس سے انشورنس کی رقم حاصل کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق چوری کی جھوٹی واردات بھارتی شہر دہلی میں ہوئی، ملزمان نے برقع پہن کر نقلی پستول سے چوری کی، بعد ازاں پولیس تحقیقات کرتے ہوئے واردات کی اصل حقیقت تک پہنچ گئی اور شاپ کے مالک سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، مالک نے اپنی گھٹیا منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیولری شاپ کے مالک نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کی دکان میں دو خواتین داخل ہوئیں اور بھاری رقم سمیت قیمتی مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں، جب ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی تو وہ واردات کے دوران بڑے تحمل اور اطمینان کا مظاہرہ کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق اس صورت حال کو دیکھنے کے بعد ہمیں شک ہوا، اور پھر دکان مالک سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی واردات کا اعتراف کرلیا، چوری کے لیے ملزم نے نقلی زیورات کا بھی انتظام کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نوازشریف کی رپورٹس میں کوئی جعل سازی نہیں ہوئی: وزیر صحت پنجاب

Read Next

Such Bolo:Saqib Saleem Qureshi I Exclusive Interview With I Khan Abdullah Khan(NA-60 )

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے