• مارچ 7, 2021

بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہمراہ اہم کارروائی کی ہے۔ پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بھارت سے تربیت حاصل کرنیوالے ملزم ذاکر رضا عرف ندیم کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی۔ ملزم حربی مشکیں،جنگی چالیں اور خودکار ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔سٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم معصوم لوگوں کی ذہن سازی کرکے پاکستان میں مذہبی اور فرقہ ورانہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ کارروائیاں جاری ہے۔۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز آج سے ہوگا

Read Next

گلگت کے نوجوان مہدی شاہ کا بھارت کی پراکسیز کیلئے استعمال ہونیکا اعتراف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے