• مئی 24, 2022

بھارت حجاب تنازعہ: ایرانی طلبا کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

بھارت حجاب تنازعے کے خلاف احتجاج دنیا بھر میں پھیلنے لگا، ایرانی طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جس پر بھارت میں مسلم طالبات کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایران مذمتی بیان جاری کرے۔

یاد رہے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر تمکرو میں لڑکیوں کے کالج کے سامنے احتجاج کرنے والی دس طالبات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے سبب پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت احتجاج کرنے پہ پابندی ہے۔

بھارت: حجاب پابندی کا معاملہ برطانیہ پہنچ گیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے دن کرناٹک کے شہر تمکرو میں انگریزی کی ایک لیکچرار نےحجاب اتارنے کی ہدایت پر استعفیٰ دے یا تھا۔

کالج میں گزشتہ تین سالوں سے پڑھانے والی لیکچرار نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ عزت نفس کے خلاف ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘سوئس اکاؤنٹس کی کہانی اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے’

Read Next

سابق امریکی صدر کی سوشل میڈیا ایپ آج لانچ ہو گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے