• اکتوبر 31, 2020

بھارت جارحانہ طرزعمل کی وجہ سےعالمی فورمز میں ساکھ کھو رہا ہے:وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جارحانہ طرز عمل کی وجہ سے عالمی فورموں میں اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے بھی اجلاس کے میزبان کی حیثیت سے بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نےکہا کہ بھارت نے دوطرفہ مسئلے کو اٹھا کر شنگھائی تعاون تنظیم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کےغیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر عالمی مسلمہ متنازعہ علاقہ ہے اور اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے لداخ سے متعلق معاملات مذاکرات سے حل کرنے کی بھارت کو بار بار پیشکش کی لیکن بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور پھر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ چین نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بچوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ، حکومت کی قانون متعارف کرانیکی منصوبہ بندی

Read Next

اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،اپوزیشن کی شدید مخالفت اور احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے