• دسمبر 7, 2021

بھارت :انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بارپھر انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نماز جمعہ کے اجتماعات سے روکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں نماز جمعہ کے لیے مختص گراؤنڈ پر ہندو انتہا پسند تنظیم نے دیوالی کی تقریب سجالی جس میں بی جے پی رہنما کپل مشرا نے بھی شرکت کی۔

ہندو انتہا پسند تنظیموں کی شکایت پر آٹھ مقامات پر حکومت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کا اجازت نامہ واپس لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے عوامی شکایات پر باقی مقامات پر بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگ سکتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایتھوپیا: تیگرے کے باغی جنگجو دارالحکومت سے صرف پچیس کلومیٹر دور

Read Next

کرکٹ آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ ملتوی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے