• اپریل 11, 2021

بھارتی یوم جمہوریہ پر کسانوں کا احتجاج کا اعلان

دلی:بھارت میں کسانوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کر دیا، کسان رہنما کا کہنا ہے کہ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری کو ٹریکٹر لے کر دلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔ کسان رہنماوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی کمیٹی کو بھی مسترد کر دیا۔ بھارت میں کسانوں کا مودی سرکار کو چیلنج، بھارتی نہاد یومِ جمہوریہ پر کسانوں نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کا ڈرامہ کر رہی ہے مودی پر یقین نہیں کر سکتے۔ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری کو ٹریکٹر لے کر دلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔ ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور یوپی سمیت کئی صوبوں میں کاشتکار ٹریکٹر ریلیاں نکال کر لوگوں کو 26 جنوری کو دلی پہنچنے کی مہم چلا رہے ہیں۔کسانوں نے بھارت کی سب سے بڑی عدالت پر اعتبارکرنے سے انکار کر دیا۔کسانوں کو کہنا ہے سپریم کورٹ کا کمیٹی بنانےکا فیصلہ مودی کی چال ہے،26 نومبر سے جاری دھرنوں میں شریک مظاہرین نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا اعلان کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی آرمی چیف گھبرا گئے،بھارت کو پاکستان اور چین کے ساتھ دو محاذوں پر خطرہ ہے،جنرل نرونے

Read Next

بابر اعظم جنوبی افریقہ کیخلاف اہم ترین سیریز کیلئے تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے