• جون 24, 2021

بھارتی کسان اپنے حق کیلئے ڈٹ گئے، پہیہ جام کا اعلان، اہم شاہراہیں بند

نئی دلی: ( ) بھارتی کسان اپنے حق کیلئے ڈٹ گئے، پہیہ جام کا اعلان کرتے ہوئے کے جی پی اور کے ایم پی ایکسپریس وے کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا۔ احتجاج کو کچلنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج آج صبح آٹھ بجے سے کل صبح تک جاری رہے گا۔ کے جی پی اور کے ایم پی ایکسپریس ویز کو سونی پت کے مقام سے بند کیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ اسے جگہ جگہ جام کیا جائے گا۔

نہتے کسانوں کے احتجاج کو کچلنے کیلئے پولیس کی تیرہ ریزرو کمپنیاں سکیورٹی کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ جن کی کمان چھ ڈی ایس پیز کر رہے ہیں۔ اس کے لیے 14 جگہ پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے’

Read Next

دنیا کا پہلا ٹرانسپلانٹ: زندہ انسانوں کا کورونا کی مریضہ کو پھیپھڑوں کا عطیہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے