• جون 24, 2021

بھارتی کسانوں کا احتجاج رنگ لانے لگا، مودی کو ایودھیا کے پنچایت انتخابات میں بھی شکست

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا مسلسل احتجاج رنگ دکھانے لگا، مودی کے غبارے سے ہوا نکلنے لگی۔ بی جے پی کو اپنے گڑھ ایودھیا کے پنچایت انتخابات میں بھی شکست ہو گئی۔

زرعی قوانین کےخلاف کسانوں کا احتجاج 5 ماہ سے جاری ہے، مسلسل احتجاج کے بعد مودی کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے، بی جے پی کو اترپردیش پنچایت انتخابات میں بھی بڑا جھٹکا لگا ہے جہاں وہ اپنے گڑھ ایودھیا میں بھی شکست کھا گئی ہے۔

ریاستی انتخابات میں اترپردیش بھی بی جے پی کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے، مودی کو گزشتہ دنوں پانچ میں سے چار ریاستوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مزید 108 افراد جان سے گئے، 4198 نئے مریض رجسٹرڈ

Read Next

بھارت میں مزید 3 ہزار 982 افراد کورونا سے ہلاک، 4 لاکھ 12 ہزارمریض سامنے آ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے