• دسمبر 5, 2021

بھارتی کرکٹرز کو صرف حلال گوشت کھانے کی اجازت ہوگی،حرام کھانے پر پابندی عائد

نئی دہلی: پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20ورلڈ کپ میں بدترین اور شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ کھلاڑیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ حرام کھانے نہیں کھائیں جائیں گے بلکہ صرف حلال گوش کھانے کی اجازت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی کے بعد بھارتی کرکٹرز کیلئے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے خنزیر اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کے اس فیصلے پر انتہا پسندوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کو پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شکست دیکر 29سال بعد میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کا آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

Read Next

محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور شکیب الحسن کا ریکارڈ توڑ دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے