• نومبر 29, 2021

بھارتی پنجاب، کسانوں نے اکشے کمار کی فلم کی نمائش روک دی

ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور کترینہ کیف کی نئی فلم “سوریا ونشی” کی نمائش کو کسانوں نے بھارتی پنجاب میں روک دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی وفاقی کی جانب سے بنائے گئے کسانوں کیلئے نئے قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے بالی وڈ فلم “سوریا ونشی” کی بھارتی پنجاب میں نمائش کو روک دیاہے۔ مظاہرین نے سینما مالکان پر دباو ڈالا کہ وہ علاقے میں فلم ریلیز نہ ہونے دیں۔

کسانوں کی یونین کے کارکن جن میں تنظیم کے ضلعی صدر سوارن ڈھوگا بھی شامل تھے نے بھی فلم کی نمائش کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر سینما گھروں تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ وہ اس وقت تک فلم کی نمائش نہیں ہونے دیں گے جب تک نئے قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت پیکج کا اعلان کرے: شان

Read Next

گجرات: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سیشن کورٹ کے باہر قتل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے