• دسمبر 7, 2021

بھارتی وزیر سمرتی ایرانی کو کپل شرما شو میں داخلے سے روک دیا گیا

ممبئی: بی جے پی کی وزیر اور سابق ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی کو “کپل شرما شو”میں شرکت سے روک دیا گیا،بعد ازاں کپل شرما کی معذرت کے باوجود سیٹ پر واپس آنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی یونین وزیر سمرتی ایرانی نے اپنی کتاب کی تشہیر کیلئے “کپل شرما شو”کا انتخاب کیا، جب وہ شو میں شرکت کیلئے پہنچیں تو وہاں متعین سیورٹی گارڈ نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔ سمرتی نے اپنا تعارف کروایا مگر محافظ نے یہ کہتے ہوئے دوبارہ انکار کیا کہ آپ کی آمد کی اطلاع نہیں دی گئی، بحثیت وزیر آپ کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات نہیں کئے گئے لہذا آپ کو داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بھارتی وزیرسمرتی ایرانی آدھے گھنٹے تک منتظر رہیں تاہم ان کو شو میں نہیں بلایا گیا، سمرتی کے واپس جانے کے بعد کپل شرما کو بتایا گیا تو انہوں نے محافظ کو شدید ڈانٹ ڈپٹ کی اور سمرتی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے معذرت کی اور واپس بلایا تاہم سمرتی ایرانی نے یہ کہہ کر واپسی سے انکار کر دیا کہ ان کی فلائٹ کا وقت ہو گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موجودہ حالات میں دنیا کو غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی: گورنر پنجاب

Read Next

کوئٹہ: گیس پریشر میں کمی، شہری کوئلے کے چولہے استعمال کرنے پر مجبور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے