• جولائی 30, 2021

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف کر لیا

لاہور:   بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے فیٹف میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف نے بھارتی دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ کے اس انکشاف کے بعد فیٹف کی غیر جانبداری پر سوال اٹھنے لگے۔ فیٹف خود کو غیر سیاسی پلیٹ فارم قرار دیتی ہے لیکن بھارتی وزیر خارجہ نے بی جے پی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دباؤ بڑھانے میں کامیاب رہا اور بھارتی دباؤ پر ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا۔

دوسری طرف بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ کا معاملہ سیاسی بنانے کے اعتراف کے بعد پاکستان نے مسئلہ ایف اے ٹی ایف کے صدر کے سامنے اٹھانے پر غور شروع کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان کوایف اے ٹی ایف گرےلسٹ میں رکھنے بارےمتنازعہ بیان آیا، یہ بیان ایف اے ٹی ایف میں بھارت کےمنفی کردار بارے پاکستانی دیرینہ موقف کی تصدیق ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ میں سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ جاری، معاملہ عدالت لے جائیں گے: حلیم عادل

Read Next

مناسک حج کی ادائیگی جاری، آج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے