• نومبر 29, 2021

بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ وفد کیساتھ بارڈر ٹرمینل کرتار پور پہنچ گئے

ننکانہ صاحب:  بابا گورونانک دیو جی کی آخری آرام گاہ گورودوارہ دربار صاحب کی یاترا کے لئے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اپنی کابینہ کے ہمراہ کرتارپور پہنچ گئے۔

بابا گرونانک کی 552 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اعلی سطحی بھارتی وفد کرتار پور پہنچے۔ بھارتی وفد کا استقبال کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی رمیشن سنگھ اروڑا بھی زیرو لائن پر پہنچے۔ بھارتی وفد کا استقبال کرنے والوں میں کمشنر گوجرانولہ ڈویژن ذولفقار احمد گھمن، ڈپٹی کمشنر نارووال بھی موجود تھے۔

پاکستان آنے والے بھارتی وفد میں وزیراعلی چرن سنگھ، ڈپٹی وزیر اعلی بھارتی پنجاب کے نام بھی شامل ہیں۔ مہمانوں کے لئے خصوصی طور پر سبزی، دال ، نمکین چاول، اچار، روٹی، میٹھے چااول اور چائے کا اہتمام کیا گیا۔ وفد گورودوارہ دربار صاحب میں ماتھا ٹیکنے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت روانہ ہو جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘ای وی ایم کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں ہوگا یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے’

Read Next

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے