• اکتوبر 22, 2020

بھارتی میڈیا نے مودی کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بلند بانگ دعووں کا پول کھول دیا

بھارتی میڈیا نے  مودی سرکار کے ایک سال پہلے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری ختم کر کے وادی کو ترقی دینے کے بلند بانگ دعووں کا پول کھول دیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ایک سال کے دوران 4 لاکھ 56 ہزار افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ وادی کی معیشت کو 40 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ 6 ہزار ایکڑ زرعی زمین کو صنعتی مقاصد کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال آرٹیکلز 370 اور 35 اے کے خاتمے کے منفی اثرات کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ برس 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔

بعدازاں بھارت کی ہندو انتہا پسند سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل ایکٹ بھی نافذ کر دیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv Present Eid Special Program Fikar_E_Behas

Read Next

کشمیریوں سے یکجہتی، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور معید یوسف کا ایل او سی کا دورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے