• اکتوبر 29, 2020

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، ایک سپاہی سمیت 2 افراد شہید، 4 شہری زخمی

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی اور 15 سالہ لڑکا شہید، 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بروہ اور تندر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 15 سالہ لڑکا شہید ہو گیا جبکہ 80 سالہ بزرگ شہری سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی اقدام کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی رفیق بھی شہید ہو گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منی لانڈرنگ کیس: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Read Next

آذربائیجان اور آرمینیا تنازع: جھڑپوں میں فوجی ہلاکتوں کی اطلاعات، ناگورنو قرہباخ پر کنٹرول کے لیے جنگ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے