• اکتوبر 30, 2020

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلاشتعال فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر باغ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جہاں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مٹیکا گاؤں کا 20 سال کا نوجوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فوجی جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت سے نجات کیلئے ن لیگ اور پی پی سرگرم، عید کے بعد اے پی سی بلانے پر اتفاق

Read Next

News Headlines | 5:00 PM | 20 July 2020 | A1 News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے