• اپریل 11, 2021

بھارتی فلمی ستارے نیتو سنگھ اور ورون دھون کورونا وائرس میں مبتلا

ممبئی:بھارتی ہدایتکار راج مہتہ کی فلم ‘جگ جگ جیو’ کی شوٹنگ میں شریک بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ نیتو سنگھ کپور اور اداکارورون دھون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس فلم میں انیل کپور اور کیارا ایڈوانی بھی کام کر رہے ہیں تاہم ان دونوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کر دی گئی ہے، دونوں کے صحت یاب ہونے پر فلم کی شوٹنگ کے لئے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا جائیگا۔ فلم کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی اور دیوالی پر انیل کپور نے ساتھی فنکاروں اور اپنی اہلیہ سونیتا کپور کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ مووی میں یو ٹیوبر پراجاکتا کولہی بھی کام کر رہی ہیں جو کہ ان کی پہلی بالی ووڈ فلم ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر سے دو ارب 80 کرورڑ ڈالر کے نقصان کا امکان

Read Next

راحت فتح علی کے گرد پھر گھیرا تنگ، انکم ٹیکس سال 2014 کا دوبارہ آڈٹ شروع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے