• دسمبر 1, 2021

بھارتی سکھ برادری کا کنگنا کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ

ممبئی: بھارت کی سکھ برادری نے بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو پاگل خانے بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک سٹوری شیئر کی تھی جو سکھ برادری کے خلاف تھی، اداکارہ کے متنازع بیان کے بعد بھارت کی سکھ برادری نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے انہیں پاگل خانے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت کی سیاسی پارٹی شرومانی اکالی دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ کنگنا رناوت کو جیل میں بند کر دیا جائے یا پاگلوں کا علاج کرنے والے ہسپتال بھجوایا جائے۔

منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ کنگنا نے جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو خالصتانی تحریکوں کے طور پر اور مزید سکھ کمیونٹی کو خالصتانی دہشت گرد قرار دیا ہے، کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ثاقب نثار کی آواز کی تصدیق ہوچکی، حق اور سچ سامنے آکر رہتا ہے: مریم اورنگزیب

Read Next

Headlines | 21 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے