• اکتوبر 26, 2021

بھارتی اداکار نیڈومودی وینو 73سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی: بھارتی اداکارنیڈومودی وینوجگر کے عارضے کے باعث 73سال کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارنیڈومودی وینوتھرواننت پورم کے ایک نجی ہسپتال میں چل بسے،وہ کچھ عرصے سے جگر سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے تشویشناک حالت میں تھے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ نیڈومودی وینو نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر آرٹسٹ کیولم نارائن پانیکر کے ڈراموں سے کیا۔ انہوں نے 1978 میں جی اروندن کی ہدایتکاری میں تھمبو سے فلموں میں قدم رکھا۔

ملیالم اور تامل فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور وینو نے 500 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا حکومت کا سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سالٹ اینڈ جپسم سٹی بنانے کا فیصلہ

Read Next

گوجرانوالہ:بدبخت باپ جوئے میں 21سالہ بیٹی ہار گیا،55سالہ شخص سے زبردستی نکاح کروادیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے