• دسمبر 6, 2021

بھارتی اداکارہ و سیاستدان کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

ممبئی: پاکستان کے روایتی حریف بھارت کی معروف اداکارہ و سیاستدان سیونی گھوش کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو ریاست تریپورہ میں پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ترنمول کانگریس نے اداکارہ و سیاستدان کی گرفتاری کا الزام حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بعدازاں بتایا گیا کہ گھوش کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عدالتوں میں لوگوں کی خواہشات پر فیصلے نہیں ہونے چاہییں: شاہد خاقان عباسی

Read Next

کراچی: سعدی ٹاون سے منشیات فروش، ضلع غربی سے 10 اشتہاری و مفرور ملزمان گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے