• مئی 24, 2022

بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما پی ایس ایل میں انجرڈ شاہد آفریدی کی ’نرس‘ بننے کو تیار

نئی دہلی:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں انجری کا شکار ہونے والے شاہد آفریدی کی نرس بننے کے لیے بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما تیار ہو گئیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے دو روز قبل کمر میں درد کی وجہ سے پی ایس ایل 7 درمیان میں ہی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری کوشش تھی ایونٹ کو اچھے انداز میں ختم کروں لیکن میری کمر کے نچلے حصے کی انجری 15 سال پرانی ہے اور میں اسی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں مگر اب یہ اس حد بڑھ گئی ہے کہ گھٹنوں سے پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔

بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما بھارتی ٹی وی کے شو ’’ایف آئی آر‘‘ اور ’’رامائن‘‘ میں کام کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ’’چلو دلی‘‘ اور ’’مردانی‘‘ سمیت کئی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مقابلہ حسن جیت کر مس ٹین نارتھ ایسٹ بھی رہ چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اداکارہ ماہیکا شرما نے انٹرویو کے دوران خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی وہ پہلے شخص تھے جنہیں وہ پسند کرتی تھیں۔ مجھے آفریدی کے انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کے فیصلے نے بہت زیادہ افسردہ کر دیا۔ یہی وجہ ہے میں ان کی نرس بننا چاہتی ہوں۔ خواہش ہے مجھے آفریدی کی نرس بننے کا موقع ملے، یہ ویلنٹائن ڈے ہے اور میرا پہلا پیار تکلیف میں ہے، یہ چیز مجھے اداس کررہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

استور: 3 روزہ آئس میلے کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر

Read Next

جدت کیلئے اصل پہچان کو پس پشت نہ ڈالا جائے: محمد قوی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے