• دسمبر 1, 2021

بھارتی اداکارہ شہناز گل فلم پروموشن کے دوران رو پڑیں

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ شہناز گل فلم کی پروموشن کے دوران سدھارتھ شکلا کو یاد کر کے رو پڑیں۔

بھارت رکے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل صحافی کے سوال پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو دیں۔

بھارتی صحافی نے شہناز گل سے کہا کہ اگر اداکار سدھارتھ شکلا زندہ ہوتے تو وہ بھی آپ کی فلم دیکھ کر خوشی محسوس کرتے اور انہیں آپ پر فخر ہوتا۔ صحافی کے اس سوال پر شہناز گل پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

شہناز گل اپنی فلم ‘حوصلہ رکھ’ کی پروموشن میں اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ساتھ مصروف تھیں کہ صحافی کے پوچھے گئے سوال پر آبدیدہ ہو گئیں۔

اسی فلم کی پروموشن کے دوران ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں اداکارہ کی آنکھوں میں افسردگی، دکھ اور رنج کی کیفیت موجود تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا رواں برس 2 ستمبر کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سدھارتھ اور شہناز شادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ: ایل پی جی کی سرکاری ریٹ کی بجائے من مانی قیمتوں پر فروخت، شہری پریشان

Read Next

بشریٰ انصاری اپنی مرحوم بہن بن کر بات کرنے لگیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے