• جون 24, 2021

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان کورونا میں مبتلا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم ادکارہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں شلپا شیٹھی نے لکھا کہ میرے ساس سسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد میرے بچوں، شوہر راج اور میری ماں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 روز ہمارے خاندان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میرے گھر کے تمام افراد حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی ملک ثابت ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں پہلی بار کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

چند روز قبل بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کی پوری فیملی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دنیا بھر میں 15 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا

Read Next

ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے بعد بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے