• اکتوبر 26, 2021

بھارتی اداکارہ تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ پائل گھوش تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں تاہم ڈنڈا بردار حملہ آور کے ہاتھوں وہ معمولی زخمی ہوگئیں۔

 رپورٹ کے مطابق ان پر یہ حملہ ممبئی میں اس وقت ہوا جب وہ میڈیکل سٹور سے کچھ دوائیں خرید کر واپس گھر جارہی تھیں۔پائل گھوش کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر آرہی تھیں تو راہزنوں نے ان پر حملہ کرکے ان سے قیمتی چیزیں اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں ممکنہ طور پر تیزاب موجود تھا جو وہ ان پر پھینکنے والے تھے ۔پائل گھوش کا کہنا تھا کہ وہ ان کے حملے سے بال بال بچ کر گھر پہنچیں، تاہم ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز میں کمی، لاہور سمیت 6 شہروں میں اضافی پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

Read Next

کراچی میں پھر بارش برسانے والے بادلوں کی انٹری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے