• جنوری 21, 2022

بھائی کی دعوت ولیمہ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق

لاہور: شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک ظہیر سوئمنگ پول میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھائی کی دعوت ولیمہ سوگ میں بدل گئی اورفیروزوالا میں یونین کونسل کے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ملک ظہیرموبائل فون پر بات کرتےہوئے سوئمنگ پول میں گرے اور جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملک ظہیر کے چھوٹے بھائی کی دعوتِ ولیمہ ایک فارم ہاؤس پر جاری تھی،جہاں سوئمنگ پول بھی بنا ہوا تھا اور یہ خالی تھا۔

ملک ظہیر سوئمنگ پول کے اوپر بنے ہوئے پل سے گزرتے ہوئے فون سن رہے تھے کہ ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ تالاب میں سر کے بل جا گرے۔

ولیمہ میں شریک مہمانوں نے ملک ظہیر کو فوری طور پر سوئمنگ پول سے نکالا اور انہیں طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی انتہا ہوچکی ہے:وزیراعظم آزاد کشمیر

Read Next

اے این پی سے مستعفی ہونیوالے سابق مشیر وزیراعلیٰ (ن )لیگ میں شامل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے