• مارچ 2, 2021

بڑے احتجاج کی تیاری،مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت جاری ہے۔ جس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف و دیگر شریک ہیں۔اجلاس میں اے این پی سے ذاہد خان، قومی وطن پارٹی سے سکندر شیر پاؤ، ہاشم بابر، بی این پی مینگل سے جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ، جے یو ائی سے مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی شریک ہیں۔ نیشنل پارٹی سے میر کبیر، مرکزی جماعت اہلحدیث سے شفیق پسروری، پی کے میپ سے عثمان کاکڑ اجلاس میں موجود ہیں۔اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرہ کو حتمی شکل دی جائے گی، لانگ مارچ پر بھی تفصیلی مشاورت ہوگی۔ فروری میں ہونے والے مظاہروں کو اسٹیئرنگ کمیٹی میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہونگے،مریم نواز

Read Next

تحریک انصاف نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا:احسن اقبال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے