• جولائی 30, 2021

بڑی عید کا چاند نظر آتے ہی منافع خورسرگرم، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور: بڑی عید کا چاند دکھائی دیتے ہی منافع خورسرگرم ہو گئے، عید کے موقع پر استعمال میں آنے والی اشیائے خورونوش کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

پاکستان میں کوئی بھی مذہبی تہوار ہو، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آتا ہے۔ عید الضحی پر پکوانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لئے سبز مصالحہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ میں فیصل آباد میں پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن ، ہری مرچ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوچکا ہے۔

ایک ہفتہ میں ٹماٹر 60 کی بجائے 90، ہری مرچ 70 کی بجائے 100، لہسن 150 کی بجائے 200، ادرک 350 کی بجائے 600 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے ریٹ لسٹیں بھی آویزاں کرنا چھوڑ دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں ڈیمانڈ میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں تاہم منافع خوروں کے خلاف ایکشن بھی لے رہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں انتظامی نااہلی کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے۔ ا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد متاثر

Read Next

انور مقصود نے ڈرامے نہ لکھنے کی وجہ بتا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے