• دسمبر 1, 2021

بڑھتی مہنگائی: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر طلب کرلیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر مالک بلوچ، آفتاب شیرپاو، اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور دیگر شرکت کریں گے۔ قائدین وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ مولانافضل الرحمان وڈیو لنک پر ڈی آئی خان سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی زیر غور آئے گی، دس نومبر کو طلب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بارے مشترکہ جامع حکمت عملی بنانے پر بھی غور ہوگا۔

حکومت کو طلب کردہ مشترکہ اجلاس سے اٹھارہ بل پاس کروانے ہیں جس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، ای ووٹنگ اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کے بل بھی شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی :نجی سکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

Read Next

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے