• دسمبر 8, 2021

بڑھتی سموگ روکنے کا مشن، کوڑا جلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

لاہور: صوبہ بھر میں بڑھتی ہوئی سموگ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر جگہوں پر سموگ نے اپنے ڈیرے ڈال ہوئے ہیں، جس کے باعث لاہور دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے اس وباء پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز ، ڈی سیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ بلدیات کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کوڑا جلانے اور گندگی کو ختم کرنے کے حوالے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ سب کمیٹی نے انسداد سموک ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کی ہدایا ت دیں۔ لوکل گورنمنٹس کے سٹاف کی ڈمپنگ سائٹ پر کوڑا جلانے کی شکایات ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چودھری شجاعت کی عیادت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ

Read Next

ایران: خشک سالی اور دریا کا پانی روکنے کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے