• دسمبر 5, 2021

بڑھتی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی، روپے کی قدر بحال

لاہور: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 175 روپے 4 پیسے کم ہو کر 174 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 427.95 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 43935.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 0.96 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 73 لاکھ 35 ہزار 702 شیئرز کا لین دین ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کترینہ کی شادی میں شرکت کرنیوالے مہمانوں پر پابندیوں کی تلوار، سکیورٹی ٹیم نگرانی کریگی

Read Next

ابھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:مصباح الحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے