• اکتوبر 26, 2021

بچوں میں سکرین تکنے کی عادت دور کی نظر کمزور کرسکتی ہے

کیمبرج: ایک نئے سروے میں خبردار کیا گیا ہے کہ باالخصوص چھوٹے بچوں کو سمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے دور رکھیں کیونکہ مسلسل سکرین تکنے سے ان میں مائیوپیا یعنی دور کی نظر متاثر ہونے کا امکان 80 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق طبی تحقیقی جریدے لینسٹ میں شائع ہوا ہے کہ کیمبرج میں واقع اینجلیا رسکِن یونیورسٹی نے تین ماہ سے لے کر 33 برس تک کے افراد لگ بھگ تین ہزار افراد کا جائزہ لیا ہے ۔ انکشاف ہوا کہ بالخصوص بچے جب کمپیوٹر سکرین کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون کا استعمال بھی شروع کردیں تو دور کی نگاہ کمزور ہونے کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ سکتا ہے ۔

تحقیق کے مصنف اور آنکھوں کے ماہر پروفیسر رابرٹ بورن کہتے ہیں کہ ہزاروں بچوں سے حاصل شدہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کس طرح بچوں کی بصارت متاثر کررہے ہیں ،سکرین کے آنکھوں پر منفی اثرات کا تعلق بالکل واضح ہوچکا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور: جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

Read Next

Interesting News | A1 Tv | 12 October 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے