• اکتوبر 27, 2020

بچن خاندان کے بعد انوپم کھیر کے اہل خانہ بھی کورونا میں مبتلا

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے خاندان کے بعد اب بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کا خاندان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

حال ہی میں بھارتی اداکار انوپم کھیر کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ، بھائی، بھابھی اور بھتیجی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ  اُن کی والدہ کورونا کا شکار ہوگئی ہیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال کے کورونا وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فیملی کے دیگر افراد کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھائی، بھابھی اور بھتیجی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اداکار نے بتایا کہ  انہوں نے بھی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

انوپم کھیر نے ویڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاتعداد پیغامات کا علیحدہ علیحدہ جواب نہیں دے سکتے تاہم اس ویڈیو میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گھر کے جب 4 لوگ یوں عالمی وبا کا شکار ہوں تو گھبراہٹ اور مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں، تو ایسے میں مداحوں کے پیار سے بہت ڈھارس بندھا۔

انوپم کھیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ڈاکٹروں کی اچھی دیکھ بھال کی وجہ سے والدہ اور فیملی کے دیگر لوگ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امیتابھ بچن کے خاندان کے 4 لوگ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور آرادھیا بچن شامل ہیں جب کہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Awam Ki Soch: Qaneta Imtiaz, Guests: Tariq Pirzada, General R Amjad Shoaib & Muhammad Nawaz Vistro

Read Next

لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے