• جنوری 17, 2022

بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل کردیا گیا

اسلام آباد: بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل کرتے ہوئے بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ سمیت ریگولر، اسپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کے شرح منافع کو بڑھا دیا گیا ہے۔

نیشل سیونگ نے مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد بدل کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 2 اعشاریہ 04 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 80 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 2 اعشاریہ 40 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 60 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع ایک اعشاریہ 61 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 98 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بہبود و پنشن سرٹیفیکٹ کا سالانہ منافع ایک اعشاریہ 92 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 96 فیصد کردیا گیا ہے ۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں اضافے کے سبب بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اُمید کی جارہی ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بچت اسکیموں میں عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر سرمایہ کاری ہوسکتی ہے ۔۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا معاملہ، روس چین کی حمایت میں سامنے آ گیا

Read Next

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 39 پیسے مہنگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے