• مئی 24, 2022

بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی

روس اور یوکرین کے حملوں کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج کے یوکرین میں داخلے کے بعد عالمی برادری کو جہاں معاشی سطح پر شدید نقصان پہنچا وہیں ایک دن میں کرپٹو کرنسی کی قدر میں بھی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

صرف ایک دن میں بٹ کوائن کی قدر میں 7.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 34 ہزار 324 ڈالر پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ نومبر 2021 میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی تھی تاہم تب سے اب تک اس کی قدر میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے۔

دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی 10 فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ 2 روز کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں اور یو ایس بانڈز کی قدر میں بھی کمی آئی ہے جبکہ سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال فروری میں بٹ کوئن کی قیمت میں اس وقت بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جب ایلون مسک نے بٹ کوائن کے ذریعے اپنی موٹر کمپنی ٹیسلا کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت وصول کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک بٹ کوائن 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہو گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 28 فروری کو دورہ سوہاوہ متوقع

Read Next

فیس بک کا تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے