• نومبر 27, 2020

بوسنیا ہرزگوینا کے چیئرمین برائے ایوان صدرکا جی ایچ کیو کا دورہ

راولپنڈی:بوسنیا ہرزگوینا کے چیئرمین برائے ایوان صدر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، شفیق جعفرووچ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بوسنیاکے پریذیڈنسی چیئرمین نے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا برادر ملک بوسنیا ہرزگوینا کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی محبت کا رشتہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان پیار، محبت پر مبنی تعلقات پر فخر ہے، دفاع، تکنیکی مہارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے خواہاں ہیں۔ شفیق جعفرووچ نے کہا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس:ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

Read Next

سٹاک مارکیٹ میں 789.34 پوائنٹس کی تیزی، 41 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے