• نومبر 25, 2020

بنگلا دیش کیخلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

لاہور:  بنگلادیش کے خلاف 16 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بلاول آصف اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کو بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈراپ کر دیا گیا۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی (کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں۔ حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہ مسعود اور یاسر شاہ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا بہتر کمبی نیشن کیلئے تبدیلیاں کی گئیں، بیٹنگ سکواڈ میں ضرورت کے تحت تبدیلی کی جاتی ہے، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم پر اعتماد ہے، کسی بھی ٹیم کے کھیل سے متعلق کوئی گارنٹی نہیں دی جاتی، ہر ٹیم کیخلاف پوری تیاری کے ساتھ کھیلنا ہوتا ہے، ٹیسٹ ٹیم میں تجربات نہیں کرنا چاہتے، ٹیسٹ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے سےکترا نہیں رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نواز شریف نے واپس نہیں آنا، مریم نے جانا نہیں، شہباز شریف آسکتے ہیں: شیخ رشید

Read Next

کوٹلی ستیاں: ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ابرار الحق ستی اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹرکی خصوصی کاروائی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے