• ستمبر 23, 2021

بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا

ڈھاکا:  بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش اور آسٹریلیا کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں محمود اللہ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز بنائے، شکیب الحسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر بیٹسمینوں میں محمد نعیم 30، محمود اللہ 20، عفیف حسین 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیزل ووڈ نے 3 جبکہ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مچل مارش 45 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ان کے علاوہ دو بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے، میتھیو ویڈ 13، مچل سٹارک 14 رنز بنا سکے، دیگر بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ناسم احمد نے چار شکار کیے، مستفیض الرحمان، شریفل الاسلام نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وادی گلوان میں بھارتی فورسز کی پٹائی، چین نے ایک اور ویڈیو جاری کردی

Read Next

ڈاکٹر نجیب اللہ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے