• اگست 2, 2021

بنگلا دیش: فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق

ڈھاکا:  بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں فوڈ فیکٹری میں آگ لگنے سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے  کے مطابق فیکٹری میں گزشتہ روز لگی، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود اس آگ پر قابو پایا نہ جا سکا، امدادی کارکن آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کرنے والے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ جمعرات کو رات گئے لگی، اب تک 52 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، تاہم ابھی تک محض 17 افراد کی ڈیڈ باڈی مل سکی ہے۔ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فیکٹری میں کتنے لوگ موجود تھے اور کتنے لوگ اب تک لا پتہ ہیں تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب میں انٹر کے امتحانات کا آغاز، لاہور میں 462 امتحانی مراکز قائم

Read Next

لاہور کی مختلف جامعات کے طلبا نے لاہور چھاؤنی میں ایک دن گزارا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے