• مئی 25, 2022

بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند لاش برآمد

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، ان کے شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق رائمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے سبب لاش پر زخموں کے بے تحاشا نشانات پائے گئے۔پولیس کو ڈھاکہ کے علاقے کیرانی گنج پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع ملی، اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور ڈرائیور سے تفتیش کی گئی تو شخاوت نے سچ اگلتے ہوئے بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

اداکارہ رائمہ بنگلا دیش کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات میں شامل تھیں، انہوں نے 25 فلموں اور کئی ایک ٹی وی شوز میں فنی خدمات انجام دیں۔ پولیس کے مطابق ان کے قتل کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔

Read Previous

آئیں جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں: شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن کو دعوت

Read Next

عدنان صدیقی کی ہمایوں سعید سے فلم میں کاسٹ کرنے کی فرمائش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔