• اکتوبر 27, 2020

بنگلادیش کے دارالحکومت کی مسجد میں دھماکا، 16 نمازی شہید

ڈھاکا:بنگلادیش کے دارالحکومت کی جامع مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16 نمازی شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جب کہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر زخمی بری طرح جھلس گئے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا اور اسی اخراج کے باعث دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مسجد کی لائٹیں بند کیں ایئر کنڈیشنر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ صوبائی حکومت نے مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور مسجد کی تعمیر نو کا حکم جاری کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں: رانا ثناء اللہ

Read Next

جنگ مسلط کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ,پاک فوج چوکنا اور باخبر ,ہائبرڈواز بھی جیتیں گے:آرمی چیف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے